تحریک انصاف کا نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

تحریک انصاف کا نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان
تحریک انصاف کا نعیم الحق کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نعیم الحق کے انتقال پر تحریک انصاف نے 3 روز کے سوگ کا اعلان کردیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق تین روزہ سوگ کے دوران تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یہ اعلان پی ٹی آئی کے بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال کے بعد سامنے آیا، اس واقعے نے وزیراعظم عمران خان کو بھی صدمے میں مبتلا کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے دس بانی ممبران میں شامل تھے، وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، 23 سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا۔موت کی خبر سن کر مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق70برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ 11جولائی1949کو کراچی میں پیدا ہوئے، نعیم الحق پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے، وہ پی ٹی آئی کے بانی ارکین میں شمار کیے جاتے تھے، انہوں نے 1996میں عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔نعیم الحق کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی۔