آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

ادھر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے بھی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی