”نعیم الحق نے آخری ایام میں عمران خان کو بار بار ملنے کا پیغام بھیجا اور جب وزیراعظم ملنے پہنچے تو وہ کہنے لگے کہ اس شخص کو معاف کر دیں “ وہ شخص کون تھا ؟ سینئر صحافی نے بتا دیا

”نعیم الحق نے آخری ایام میں عمران خان کو بار بار ملنے کا پیغام بھیجا اور جب ...
”نعیم الحق نے آخری ایام میں عمران خان کو بار بار ملنے کا پیغام بھیجا اور جب وزیراعظم ملنے پہنچے تو وہ کہنے لگے کہ اس شخص کو معاف کر دیں “ وہ شخص کون تھا ؟ سینئر صحافی نے بتا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں,ان کی نماز جنازہ آج شام عصر کے بعد ادا کی جائے گی جس میں وزیراعظم عمران کان بھی شرکت کریں گے جبکہ ان کی تدفین آبائی علاقے میں ہی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق نے کافی ہمت دکھائی کیونکہ بلڈ کینسر ہو چکا تھا اور بڑھ رہا تھا ، ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ لوگوں کو پہنچان نہیں سکتے تھے مگر وہ صا ف ستھرے کپڑے پہنتے اور دفتر جاتے تھے جہاں وہ بیٹھ کر کام کرنے کی بھی کوشش کر تے ۔تاہم اخری ایام میں نعیم الحق نے وزیراعظم عمران خان کو بار بار پیغام بھجوایا کہ وہ ان سے ملنا چاہتے ہیں اور جب عمران خان ان سے ملنے کیلئے پہنچے تو نعیم الحق نے کہا کہ وہ شہباز گل کو معاف کر دیں اور انہیں کوئی عہدہ دے دیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق ہفتہ کے روز انتقال کر گئے۔ نعیم الحق کے انتقال کی تصدیق تحریک انصاف سندھ کے رہنماءو رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ نعیم الحق کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اپنے دیرینہ ساتھی کی وفات پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کی وفات ایک دھچکا ہے، ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔

مزید : قومی