امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹوں سے حملہ

امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹوں سے حملہ
امریکی سفارتخانے کے قریب راکٹوں سے حملہ

  



بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراق کے دارالحکومت بغداد میں راکٹوں سے حملہ ہوا ہے جبکہ کئی راکٹ سفارتی کمپاونڈ میں امریکی سفارتخانے کے قریب گرے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بغداد میں علیٰ الصبح سفاری زون میں راکٹ حملے کئے گئے ہیں جن میں سے کچھ راکٹ امریکی سفارتخانے کے قریب آگرے تاہم ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیاراکٹوں کا ٹارگٹ واقعی امریکی سفارتخانہ تھا یا کچھ اور۔

رپورٹ کے مطابق تاحال کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔اے ایف پی کے مطابق اس کے نمائندے نے انتہائی سکیورٹی والے اس گرین زون میں متعدددھماکوں کی آواز سنی ہے۔اکتوبر دوہزار انیس سے اب تک یہ امریکی سفارتخانے پر یا اس کے قریب کیاگیاانیسواں حملہ ہے۔عراق میں امریکا کے پانچ ہزار دو سو فوجی موجود ہیں جن کے بارے میں امریکا کا کہنا ہے کہ وہ وہاں صرف معاونت فراہم کرنے کیلئے موجودہیں۔

اس سے قبل آخری راکٹ حملہ دسمبر2019میں ہوا تھا جس میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلا ک ہوگیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا