مائیکل جیکسن کا بھانجا پاکستان میں لیکن ان کا دل کس چیز نے موہ لیا؟

مائیکل جیکسن کا بھانجا پاکستان میں لیکن ان کا دل کس چیز نے موہ لیا؟
مائیکل جیکسن کا بھانجا پاکستان میں لیکن ان کا دل کس چیز نے موہ لیا؟

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرسے سیاحت کے شوقین جب پاکستان آتے ہیں تو یہاں کے لوگوں کی میزبانی ان کا دل موہ لیتی ہے، پاکستان کی میزبانی کے گن گانے والوں میں پاپ میوزک پر راج کرنے والے پاپ سٹار مائیکل جیکسن کے بھانجے اور معروف گلوکار جعفر جیکسن بھی شامل ہوگئے۔

پی ٹی وی ورلڈ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اپنے پاکستان کے دورے کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہاں کے لوگ بے حد ہمدرد اور خوش اخلاق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ’چائنا پاکستان انویسمنٹ کارپوریشن‘ اور ان کے بورڈ ممبر ذیشان شان کے پاکستان آئے ہیں۔

جعفر جیکسن نے میں بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کی دو یونیورسٹیوں کا دورہ کیا، وہاں کا تجربہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرنا حیرت انگیز تھا، یہ سب بے حد ہمدرد اور باصلاحیت تھے، اور مجھے یہ چیز بے حد اچھی لگی کہ وہ جو کچھ کر رہے ہیں اس حوالے سے بے حد پر جوش ہیں۔

جعفر جیکسن نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر بہترین محسوس ہوا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ملک کے تمام لوگ بے حد ہمدرد اور خوش مزاج ہیں۔جعفر جیکسن نے کہا کہ میں مستقبل میں یہاں دوبارہ آکر شو کر کے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے بات چیت کرنے کا منتظر ہوں، میں اس سفر میں ایک ایک سیکنڈ لطف اندوز ہوا ہوں۔

واضح رہے کہ امریکا کے لیجنڈ گلوکار مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن 5 دن کے لیے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔جعفر جیکسن لیجنڈری گلوکار جرمین جیکسن کے چھوٹے بیٹے اور پاپ موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بھانجے ہیں۔

گلوکار کے والد جرمین جیکسن نے 1989 میں بحرین کے دورے کے بعد اسلام قبول کر لیا تھا، جرمین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مائیکل جیکسن کے ہرمشکل وقت میں ان کے ساتھ رہتے تھے۔

مزید : قومی /تفریح