سعودی اتحادی افواج کا جنگی طیارہ گرا دیا گیا

سعودی اتحادی افواج کا جنگی طیارہ گرا دیا گیا
سعودی اتحادی افواج کا جنگی طیارہ گرا دیا گیا

  



ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی اتحادی افوا ج کا یمن میں جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی اتحادی افواج کا جنگی طیارہ یمن میں حکومتی افواج کی معاونت آپریشن میں مصروف تھا کہ اس دوران اسے شمالی صوبے میں پہاڑیوں پر نشانہ بنا یا گیا جس کے باعث وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔سعودی پریس ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اتحادی افواج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹارنیڈو لڑاکا طیارہ آپریشن کے دوران یمنی حکومتی فورسز کو شمالی صوبے الجواف میں مدد فضائی مدد فراہم کررہا تھا ۔ تاہم ترجمان کی جانب سے طیارے کے عملے اور تباہی کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ہیں ۔اتحادی افواج کا کہناہے کہ طیارے کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

مزید : عرب دنیا