کیا اداکار ”ورن دھون“ کی شادی سے قبل والی رسم ” روکہ “ ادا کر دی گئی ؟ اداکار خود میدان میں آ گئے ، وہ خبر سنا دی جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

کیا اداکار ”ورن دھون“ کی شادی سے قبل والی رسم ” روکہ “ ادا کر دی گئی ؟ ...
کیا اداکار ”ورن دھون“ کی شادی سے قبل والی رسم ” روکہ “ ادا کر دی گئی ؟ اداکار خود میدان میں آ گئے ، وہ خبر سنا دی جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بالی ووڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے گرل فرینڈ نتاشا کے ساتھ شادی پکی ہونے یعنی (روکہ)کی رسم ادا ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے اپنے فلم کیریئر کا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم ” سٹوڈنٹ آف دی ایئر “ سے کیا جس کے بعد انہوں نے ” دل والے ، وئی دھاگہ ، جڈواں “ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کی جو کہ باکس آفس پر کامیاب ترین رہیں ۔
ورن دھون کے نتاشا کے ساتھ ” روکہ “کی خبریں اس وقت گردش کرنا شروع ہوئیں جب وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نتاشا کے گھر گئے تاہم اب اداکار خود میدان میں آ گئے ہیں اور ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
ورن دھون نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ہائے دوستو اس سے پہلے کہ آپ کچھ اور مطلب نکالنا شروع کر دیں میں آ پ کو بتا دوں کہ وہ ایک سالگرہ کی تقریب تھی جس میں ہم نے نتاشا کے گھر میں شرکت کی ۔“
رپورٹس کے مطابق ورن دھون اور ان کے اہل خانہ نے نتاشا کے گھر پر ان کے والد کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی جہاں پر کرن جوہر ، منیش ملہوترا سمیت کئی اور بالی ووڈ کی شخصیات موجود تھیں۔

مزید :

تفریح -