” ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ “ بھارت نے کس ڈر کی وجہ سے پاکستانی ریسلرز کو ویزے جاری کر دیئے ؟ جانئے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے دہلی میں ہونے والی ” ایشن ریسلنگ چیمپئن شپ “ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کوویزے جاری کر دیئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے سفری کاغذات کلیئر کر دیئے ہیں جس کے بعد اب وہ 18 فروری سے شروع ہونے والی ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے بھارت جا سکیں گے تاہم چین کے 40 رکنی دستے کے سفری دستاویزات کلیئر ہونا ابھی باقی ہے اور زیادہ امکانات ہیں کہ انہیں بھی اجازت دے دی جائے گی ۔
انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن اور وزارت کھیل نے آخری لمحات میں وزارت داخلہ کو قائل کیا کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کیے گئے تو اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے اور یہ اولمپک کے سال میں انٹر نیشنل اولمپک کمیٹی میں مضبوط اضطراب کا باعث بنے گا ۔
بھارتی حکومت نے ایشن ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان کے چار فری سٹال ریسلرز ، کوچ اور ایک ریفری کو ویزا جاری کر دیاہے ۔