ایف اے ٹی ایف اجلاس ، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کتنے ووٹ درکار ہیں اور پاس کتنے ہیں؟ وہ خبر آ گئی جس کا پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پلینری کا افتتاحی اجلاس آج پیرس میں ہو گا جس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں وفد پیرس میں موجود ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کا باقاعدہ اجلاس کل سے شروع ہو گا جوکہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستانی وفد میں وزارت خزانہ ، سٹیٹ بینک اور ایف ایم یو کے حکام شامل ہیں ، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا برقرار رکھنے سے متعلق فیصلہ ہو گا ،ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2018 میں گرے لسٹ میں شامل کیا تھا ، پاکستان نے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ٹھوس پیش رفت کی ہے اور منی لانڈنگ سمیت ٹیر رفنانست کے خطرات پر قابو پا لیا ہے ۔
ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے ، پاکستان کو بلیک لسٹ میں دالنے کی کوشش ناکام بنانے کیلئے درکار تین ووٹ موجود ہیں ، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 15 ووٹ درکار ہیں ، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان نے بھر پور سفارت کاری کی ہے ۔