”عمران خان نے عثمان بزدار کو ڈانٹا کہ ۔۔“رانا ثناءاللہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

”عمران خان نے عثمان بزدار کو ڈانٹا کہ ۔۔“رانا ثناءاللہ نے حیران کن دعویٰ کر ...
”عمران خان نے عثمان بزدار کو ڈانٹا کہ ۔۔“رانا ثناءاللہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن اسمبلی رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو سیف سٹی پراجیکٹ پر ڈانٹا ہے کہ آپ نے ایسے منصوبوں کو اجاگر کیوں نہیں کیا ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کل لاہور میں انصاف صحت کارڈ تقسیم کیے ،سہولت کارڈ منصوبہ ہم نے پاکستان کارڈ کے نام سے شروع کیا تھا ، سیف سٹی منصوبے کو اس کے وژن کے مطابق نہیں چلایا گیا ، سیف سٹی کو چلایا جاتا تو آج کرائم کی یہ صورتحال نہ ہوتی ، سیف سٹی کے تقریبا چار ہزار کیمرے خراب پڑے ہیں ، جدید سسٹم ہم نے لگایا تھا جو آج تہس نہس کر رکے رکھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ہوتے توریجنل ہیڈکوارٹرزمیں سیف سٹی منصوبہ مکمل ہوچکاہوتا، لیگی حکومت ہوتی توپنجاب کرائم فری ہوتا۔ ان کا کہناتھا کہ جب کوئی بات ہو تو اس کے بعد فردوس عاشق اعوان نمودار ہو جاتی ہیں ، فردو س صاحبہ ہماری لیڈر شپ کیلئے لفظ سو چ سمجھ کر استعمال کیا کریں ، ہم نے ایسا کرنا شروع کر دیا تو آپ کو ہر گلی سے آوازیں آئیں گی ۔

مزید : قومی