پاکستان کیخلاف کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میچ کاکوئی پریشر نہیں ،کپتان بھارتی کبڈی ٹیم ترنجیت سنگھ

پاکستان کیخلاف کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میچ کاکوئی پریشر نہیں ،کپتان بھارتی ...
پاکستان کیخلاف کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میچ کاکوئی پریشر نہیں ،کپتان بھارتی کبڈی ٹیم ترنجیت سنگھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کپتان بھارتی کبڈی ٹیم ترنجیت سنگھ نے کہاہے کہ پاکستان کیخلاف کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میچ کاکوئی پریشر نہیں ،ٹیم میں پروفیشنل کھلاڑی ہیں جیسے باقی میچ کھیلے اسی آج بھی کھیلیں گے ۔
ترنجیت سنگھ کاکہناتھا کہ پاکستان ٹیم اچھی ہے دونوں ٹیموں میں برابرصلاحیت کے کھلاڑی شامل ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بہت اچھی میزبانی کی ،پاکستان کبڈی فیڈریشن کے شکرگزار ہیں جنہوں نے زبردست ٹورنامنٹ کرایا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈکپ کا فائنل آج شام 7 بجے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -