پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کو چھت ہی نہیں ،بہترین میزبانی اورآسائش فراہم کی ،دنیا 40 سال تک پاکستانی قوم کی لازوال قربانیوں کا ادراک کرے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کو چھت ہی نہیں ،بہترین میزبانی اورآسائش فراہم ...
پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کو چھت ہی نہیں ،بہترین میزبانی اورآسائش فراہم کی ،دنیا 40 سال تک پاکستانی قوم کی لازوال قربانیوں کا ادراک کرے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے کہاہے کہ پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کو چھت ہی نہیں ،بہترین میزبانی اورآسائش فراہم کی ،پاکستان اس وقت بھی 27 لاکھافغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے،پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے تحت افغان مہاجرین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے،دنیا 40 سال تک پاکستانی قوم کی لازوال قربانیوں کا ادراک کرے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد میں مہاجرین سے ملاقات کی،ملاقات میں افغانستان ،یمن اور تاجکستان سے مہاجرین شریک ہیں،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں مہاجرین کو تعلیم، کاروباراورہنرمند تربیت کے لاتعداد مواقع فراہم کئے گئے ،پاکسان ترکی کے بعدمہاجرین کی میزبانی کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے،انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے دوران 45 لاکھ افغان مہاجرین پاکستان آئے،پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کو چھت ہی نہیں بہترین میزبانی اور آسائش فراہم کی ۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی 27 لاکھافغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے،پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر کے تحت افغان مہاجرین کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے،انہوں نے کہاکہ دنیا 40 سال تک پاکستانی قوم کی لازوال قربانیوں کا ادراک کرے،پاکستان ،پاکستانی عوام بہت زیادہ میزبانی کرنے والے ہیں ،پاکستانی قوم نے افغان مہاجرین کی دل کھول کر میزبانی کی ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کی طویل عرصہ میزبانی پرپاکستان کے شکرگزار ہیں ،پاکستان کی فراخ دلی پر شکریہ اداکرنے آیاہوں۔