سفارت خانہ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے کمرشل اتاشی اظہار علی داہر کے اعزاز میں پاکستان انویسٹر فورم کی جانب سے ظہرانہ

سفارت خانہ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے کمرشل اتاشی اظہار علی داہر کے ...
سفارت خانہ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے کمرشل اتاشی اظہار علی داہر کے اعزاز میں پاکستان انویسٹر فورم کی جانب سے ظہرانہ

  



ریاض (وقار نسیم وامق) سفارت خانہ پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے کمرشل اتاشی  اظہار علی داہر کے اعزاز میں پاکستان انویسٹر فورم کی جانب سے ظہرانہ دیا گیا جس میں دیگر سفارتی افسران بھی شریک ہوئے۔

مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی ظہرانے کی تقریب میں پاکستان انویسٹر فورم کے چیئرمین خالد محمود چوہدری ،صدر خالد محمود راجہ اور دیگر ایگزیکٹو باڈی کے ارکان نے مہمانِ خاص کمرشل اتاشی اظہار علی داہر سمیت دیگر افسران ویلفئیر اتاشی محمود لطیف اور پریس سیکرٹری ڈاکٹر مدثر چیمہ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر کمرشل اتاشی اظہار علی داہر کا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ وہ سعودی عرب کے سفارت خانہ پاکستان میں خدمات سرانجام دینے کے لئے تعینات ہوئے ہیں سعودی عرب سے ہمارے قریبی مراسم ہیں اور جس طرح یہ مراسم اب تجارتی بنیادوں پر آگے بڑھ رہے ہیں اس سے دونوں ممالک کی معیشت پر اچھا اثر پڑے گا اور اس لئے ضروری ہے کہ پاکستانی کاروباری افراد سعودی عرب کی مارکیٹ تک پاکستانی مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی ایکسپورٹ کو بڑھائیں۔

اس حوالے سے موجودہ پاکستانی حکومت بھی دلچسپی رکھتی ہے کہ سعودی عرب جیسی بڑی مارکیٹ میں پاکستانی تاجروں کی رسائی ہو اور اسکے لئے اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر اہم ممالک تک پاکستانی اشیاء کی مانگ کو بڑھایا جائے، اس حوالے سے سفارت خانہ پاکستان کاروباری افراد کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی جانب سے دی گئی تجاویز پر غور کرے گا اور جو ممکن ہوا اس پر عمل کرکے سہولیات فراہم کرے گا۔

اس موقع پر پاکستان انویسٹر فورم کے چیئرمین خالد چوہدری اور صدر راجہ خالد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستان انویسٹر فورم عرصہ دراز سے کام کر رہا ہے اور اس میں موجود چار سو کے قریب مختلف کمپنیوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ پاکستانی مصنوعات کو یہاں متعارف کروایا جائے. 

مزید : عرب دنیا