طلاق کے 35سال بعد 95سالہ خاتون کا جہیز کی واپسی کا دعویٰ، حیران کن خبرآگئی

طلاق کے 35سال بعد 95سالہ خاتون کا جہیز کی واپسی کا دعویٰ، حیران کن خبرآگئی
طلاق کے 35سال بعد 95سالہ خاتون کا جہیز کی واپسی کا دعویٰ، حیران کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)فیملی کورٹ میں ضعیف العمر100سالہ شخص اسماعیل کے خلاف 95سالہ معمر خاتون تاج بی بی نے جہیزکی واپسی کا دعویٰ دائر کر دیا،یادرہے کہ درخواست گزارتاج بی بی کو35سال قبل اسماعیل طلاق دے چکا ہے۔

یہ دعویٰ فیملی کورٹ کے جج ثنااحسان الرحمن کی عدالت میں دائر کیاگیاہے جس پر فاضل جج نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اسماعیل کو طلب کیا تو وہ لاٹھی پکڑے 80سالہ گواہ یحییٰ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوااور بتایا کہ وہ 35سال قبل تاج بی بی کو طلاق دے چکاہے،جو جہیز اس سے مانگا جا رہا ہے اس میں بجلی کا ہیٹر فریج اور دیگر چیزیں شامل ہے جبکہ ایسی چیزیں لکھ دی گئی ہیں جو 1960ئ میں تھی ہی نہیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل سے جواب طلب کرلیاہے۔