شادی کے جھانسہ میں تاجر 30لاکھ روپے لٹا بیٹھا، معاملہ عدالت پہنچ گیا

شادی کے جھانسہ میں تاجر 30لاکھ روپے لٹا بیٹھا، معاملہ عدالت پہنچ گیا
شادی کے جھانسہ میں تاجر 30لاکھ روپے لٹا بیٹھا، معاملہ عدالت پہنچ گیا

  



لاہور(نامہ نگار) شادی کا جھانسہ دے کر30لاکھ روپے سے محروم کرنے والی خاتون کے خلاف تاجر سیشن عدالت پہنچ گیا، ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے تھانہ اچھرہ پولیس سے 22فروری کوجواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار تاجر شاہد نے موقف اختیار کیا کہ شادی کا جھانسہ دیکر خاتون عظمی 30لاکھ ہڑپ کرکے فرارہوگئی ،مقامی تھانے میں درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی،عظمی کو غریب سمجھ کر چھت دینے کی کوشش کی لیکن وہ انہیں ہی لوٹ کر فرار ہوگئی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ اس کی لوٹی رقم واپس دلوا کر مذکورہ خاتون کے خلاف کارروائی کاحکم دیاجائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور