وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے بیان کا دفاع کرنے سے انکار کردیا

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب ...
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے بیان کا دفاع کرنے سے انکار کردیا

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی سے متعلق بیان کا دفاع کرنے سے انکار کردیا۔ علی محمد خان نے کہا سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر تہذیب کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے، سیاسی لیڈروں کی ہمیشہ عزت کی اور ایسا ہی رویہ چا ہتے ہیں۔ گزشتہ30،35سال قومی خزانے کو لوٹا گیا ہم سے15ماہ کاحساب لے سکتے ہیں، نیب کی جانب سے کسی کیس کو منطقی انجام تک نہ پہنچنا الگ بحث ہے، تاہم نیب اورحکومت کے گٹھ جوڑ کے دعوئوں کو مستردکرتا ہوں۔

نیب سے متعلق اپوزیشن کو اعتراض ہے تو سپریم کورٹ چلے جائیں، چینی آٹے بحران پر عمران خان واضح کہہ چکے ہیں ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی۔واضح رہے 3روز قبل قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران عمر ایوب نے پیپلزپارٹی کی کرپشن پر بات کرتے ہوئے کہا تھا ایک صدر ہوتے تھے جو مسٹر ٹین پرسنٹ مشہور تھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد