سکھر میں چلتی ہوئی ٹرین سے اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال گر کر جاں بحق ، لیکن یہ کیسے ہوا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

سکھر میں چلتی ہوئی ٹرین سے اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال گر کر جاں بحق ، لیکن یہ ...
سکھر میں چلتی ہوئی ٹرین سے اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال گر کر جاں بحق ، لیکن یہ کیسے ہوا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکھر میں چلتی ہوئی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں اسسٹنٹ ڈرائیور گر کر جاں بحق ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال لاہور سے ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد گھر واپس جارہا تھا اور اس نے پنوعاقل میں اترنا تھا لیکن ٹرین کا سٹیشن پر سٹاپ نہیں تھا جس پر اسسٹنٹ ڈرائیور نے چلتی ہوئی ٹرین سے اترنے کی کوشش کی جس کے باعث وہ گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ مقامی حکام نے اسسٹنٹ ڈرائیور کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں معائنے کے بعد اسے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

مزید : قومی