نعیم الحق کی نماز جنازہ آج اداکی جائیگی،ن لیگ کا وفد بھی شرکت کرےگا

نعیم الحق کی نماز جنازہ آج اداکی جائیگی،ن لیگ کا وفد بھی شرکت کرےگا
نعیم الحق کی نماز جنازہ آج اداکی جائیگی،ن لیگ کا وفد بھی شرکت کرےگا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن)پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ آج ڈیفنس کراچی میں عصر کے بعد ادا کی جائے گی،مسلم لیگ ن کا وفد رانا مشہود اور مفتاح اسماعیل کی قیادت میں نعیم الحق کی نمازجنازہ میں شریک ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم وہ دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جاملے،پارٹی رہنما کے انتقال پر صدر مملکت،وزیراعظم ، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، اپوزیشن لیڈر، وفاقی صوبائی وزرا نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا، وزرائے اعلیٰ اور گورنرز نے بھی بلند درجات کیلئے دعا کی۔

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ آج کراچی ڈیفنس خیابان اتحاد کی مسجد عائشہ میں عصر کے بعد ادا کی جائے گی۔ گھر پر تعزیت کیلئے پارٹی رہنما و¿ں اور لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،مسلم لیگ ن کا وفد رانا مشہود اور مفتاح اسماعیل کی قیادت میں نعیم الحق کی نمازجنازہ میں شریک ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی