اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے ، ...
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس بھی پاکستان کے حق میں بول پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکریٹر ی جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کی افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے لاکھوں افغان مہاجرین کی بہترین مہمان نوازی کی ، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سےم تاثر ہونے والا دنیا کا بڑا ملک ہے ، پاکستان میں آفات سے متاثر ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق انتونیو گوتریس کا کہناتھا کہ غربت کاخاتمہ پاکستان کی پالیسی کابنیادی حصہ ہے، تعلیم،معیشت اوربرابری ترقی کیلئے اہم ہے، پاکستان پائیدارترقی کے اہداف کیلئے کوششیں کررہاہے، ہمارامشترکہ وژن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنااورپائیدارترقی ہے، کامیاب جوان ایک کروڑنوجوانوں کوروزگاردینے کامنصوبہ ہے، سب کیلئے صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے وژن سے بہت متاثر ہوں ، غربت کاخاتمہ پاکستان کی پالیسی کابنیادی حصہ ہے، عالمی کوششیں مقاصدکے حصول کیلئے ابھی ناکافی ہیں،ماحولیاتی تبدیلی میں ہمیں ایمرجنسی صورتحال کاسامناہے، ماحولیاتی تبدیلی کےاثرات سےکوئی ملک محفوظ نہیں۔

مزید : قومی