وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم پیغام، حریت رہنما سید علی گیلانی کے نام

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم پیغام، حریت رہنما سید علی گیلانی کے نام
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا اہم پیغام، حریت رہنما سید علی گیلانی کے نام

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے نام اہم   پیغام جاری کیا ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں مخدوم شاہ محمود قریشی کا کاکہنا پاکستان کاہربچہ اورجوان کشمیریوں کے ساتھ ہے،مسئلہ کشمیرکاحل خطے کے دیرپاامن واستحکام کیلئے ناگزیرہے۔

انہوں نے سید علی گیلانی کیلئے نیک تمناوں اور صحتیابی کیلئے دعائیہ کلمات اداکرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی عزم و ہمت کی علامت بن آزادی کیلئے کوشاں ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کی جانے والی جدوجہدمیں ان کے ساتھ ہیں۔ہمارا ایمان ہے کہ آپ کی جو قربانی ہے انشااللہ وہ رنگ لائے گی اور آپ کو نہ صرف جیل سے بلکہ بھارتی تسلط سے بھی آزادی ملے گی۔انہوں نے کہاپاکستان کا ہر فرد ہر مستور بزرگ حریت رہنما کی صحت یابی اور درازی عمر کیلئے دعاگو ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی