نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا،کس نے پڑھائی؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی نماز جنازہ اداکردی گئی ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق خون کے سرطان کے باعث ہفتہ کے روز انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ اتوار کو عصر کی نماز کے بعد مسجد عائشہ ڈیفنس فیز 4 میں ادا کردی گئی۔ نعیم الحق کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں گورنر پنجاب، گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ پنجاب، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر قانون فروغ نسیم سمیت حکومتی و اپوزیشن کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
نعیم الحق کی تدفین گزری قبرستان میں کی جائے گی جبکہ ان کا سوئم اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگا جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر حکومتی شخصیات شریک ہوں گی۔ نعیم الحق کے وزیر اعظم ہاﺅس میں ہونے والے سوئم میں ان کے اہلخانہ بھی شریک ہوں گے۔