”وہ لوگ سوشل میڈ یا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ۔۔۔“حامد میر نے سوشل میڈ یا پر غیر اخلاقی گفتگو کرنے والوں کی نشاندہی کر دی

”وہ لوگ سوشل میڈ یا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ۔۔۔“حامد ...
”وہ لوگ سوشل میڈ یا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ۔۔۔“حامد میر نے سوشل میڈ یا پر غیر اخلاقی گفتگو کرنے والوں کی نشاندہی کر دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن حامد میر نے سوشل میڈ یا پر غیر اخلاقی گفتگو کرنے والوں کی نشاندہی کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہاکہ اس سے قطع نظر یہ بات اپنی جگہ حقیقت ہے کہ سوشل میڈیا ایک پبلک ٹائلٹ بن چکا ہے۔ اس میں غلاظت انڈیلنے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں ہو پاتی۔ اکثر اوقات نقاب پوش فیک نیوز پھیلاتے، اور عزتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔اس پر جواب دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر گندی زبان سے جھوٹ کی غلاظت پھیلانے والے اکثر وہ لوگ ہیں جن کے گھر میں ٹوائلٹ نہیں ہوتا لہذا وہ سوشل میڈیا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں ایسے لوگ نفرت کے نہیں بلکہ ہمدردی کے مستحق ہیں کیونکہ پبلک کے سامنے اپنی غلاظت بکھیرنے والے نارمل لوگ نہیں ہوتے۔

”وہ لوگ سوشل میڈ یا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ۔۔۔“حامد میر نے سوشل میڈ یا پر غیر اخلاقی گفتگو کرنے والوں کی نشاندہی کر دی ”وہ لوگ سوشل میڈ یا کو پبلک ٹوائلٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو ۔۔۔“حامد میر نے سوشل میڈ یا پر غیر اخلاقی گفتگو کرنے والوں کی نشاندہی کر دی

مزید : قومی