کیا آ پ اب بھی شاہد آفریدی کے لاڈلے ہیں ؟صحافی نے احمد شہزاد سے سوال کیا تو آگے سے کرکٹر نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

کیا آ پ اب بھی شاہد آفریدی کے لاڈلے ہیں ؟صحافی نے احمد شہزاد سے سوال کیا تو ...
کیا آ پ اب بھی شاہد آفریدی کے لاڈلے ہیں ؟صحافی نے احمد شہزاد سے سوال کیا تو آگے سے کرکٹر نے ایسا جواب دے دیا کہ آپ بھی مسکرا دیں گے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کرکٹر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ کسی کا لاڈلا ہونا کوئی برائی کی بات نہیں ہے ،وہ شاہد آفریدی کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن اب ملاقات کم ہی ہوتی ہے ۔نجی نیوز چینل سما نیوز کے پروگرام میں صحافی نے سوال کیا کہ آپ ماضی میں شاہد آفریدی کے بہت لاڈلے تھے لیکن پھر ان تعلقات میں کمی دیکھنے میں آئی ،ایسا کیوں ؟اس پر جواب دیتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کسی کا لاڈلہ ہونے میں کوئی برائی نہیں ہے ،میں شاہد بھائی کی بہت عزت کرتا ہوں اور ان سے پیار بھی کرتا ہوں ،اسی لیے وہ بھی مجھ سے پیار کرتے ہیں ،آج کل میں ٹیم میں کم بیک کے لیے محنت کر رہا ہوں اور شاہد آفریدی اپنی فاونڈیشن کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اس لیے ملاقات نہیں ہو پاتی ۔

مزید : کھیل