امریکی صدر کے دورہ بھارت سے قبل ایوانکا ٹرمپ کہاں پہنچ گئیں؟ تصاویر بھی سامنے آ گئیں

امریکی صدر کے دورہ بھارت سے قبل ایوانکا ٹرمپ کہاں پہنچ گئیں؟ تصاویر بھی ...
امریکی صدر کے دورہ بھارت سے قبل ایوانکا ٹرمپ کہاں پہنچ گئیں؟ تصاویر بھی سامنے آ گئیں

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دورہ¿ بھارت سے قبل ان کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ متحدہ عرب امارات کے دورے پر پہنچ گئی ہیں جہاں وہ ’گلوبل ویمنز فورم دبئی‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گی۔ فورم کی افتتاحی تقریب آج 16فروری سے دور روز کے لیے شروع ہو رہی ہے۔ ایوانکا ٹرمپ جو صدر ٹرمپ کی سینئر مشیر بھی ہیں، کا متحدہ عرب امارات پہنچنے پر مونا المری نے استقبال کیا جو دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میڈیا آفس کی طرف سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایوانکا ٹرمپ کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں مونا المری ان کا دبئی پہنچنے پر استقبال کر رہی ہوتی ہیں۔ گلوبل ویمنز فورم کا رواں سال اجلاس بھی منعقد ہو گا جس میں خود امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ شرکت کریں گے۔ ان کے علاوہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سربراہان سمیت دیگر عالمی رہنماﺅں کی بھی فورم کے اجلاس میں شرکت متوقع ہو گی۔

مزید : عرب دنیا