کورونا وائرس سے خبروں کی زینت بنے چینی شہر ووہان کے نام پر شارجہ میں ریسٹورنٹ، ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گیا کیونکہ۔۔۔

کورونا وائرس سے خبروں کی زینت بنے چینی شہر ووہان کے نام پر شارجہ میں ...
کورونا وائرس سے خبروں کی زینت بنے چینی شہر ووہان کے نام پر شارجہ میں ریسٹورنٹ، ہر کسی کی توجہ کا مرکز بن گیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں ان دنوں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ریسٹورنٹ کا نام چین کے شہر ’ووہان‘ پر رکھا گیا ہے جہاں سے کورونا وائرس پھیلا اور اس شہر کو عالمی شہرت مل گئی۔ گلف نیوز کے مطابق ووہان کی یہ شہرت اس ریسٹورنٹ مالکان کے بھی کام آئی اور ان کا کام پہلے سے کہیں زیادہ چلنے لگا ہے کیونکہ لوگ اس ریسٹورنٹ کے نام کی وجہ سے متجسس ہو کر وہاں کھنچے چلے آ رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس ریسٹورنٹ کا نام ’ووہان ریسٹورنٹ‘ ہے جو یونس عزیز نامی پاکستانی شہری کی ملکیت ہے۔ ریسٹورنٹ کے منیجر محمد یوسف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”جب سے کورونا وائرس پھیلا ہے ہمارے ریسٹورنٹ کا کاروبار تیز ہو گیا ہے کیونکہ جو گاہک بھی یہاں آتا ہے وہ ہمارے ہوٹل کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا ہے اور اس مفت کی تشہیر سے متجسس ہو کر زیادہ لوگ ہمارے ریسٹورنٹ پر آ رہے ہیں۔“
ریسٹورنٹ کے نام کے متعلق یونس عزیز کا کہنا تھا کہ ”کورونا وائرس پھیلنے تک ہمیں معلوم نہیں تھا کہ اس نام کا دنیا میں کوئی شہر بھی ہے۔ میں نے جب دو سال پہلے یہ ریسٹورنٹ کھولا تو یہ نام مجھے شارجہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دیا گیا، کیونکہ میں پاکستانی اور چینی کھانے فروخت کرنا چاہتا تھاچنانچہ انہوں نے مجھے ’ووہان‘ کی تجویز دی جو میں نے منظور کر لی، مگر مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ ووہان نام کا شہر چین میں موجود ہے۔ کورونا وائرس پھیلنے تک میں سمجھتا رہا کہ یہ ویسے ہی چینی زبان کا کوئی لفظ ہے۔“

مزید :

عرب دنیا -