گاہکوں میں زیادہ تر کیسے مرد شامل ہوتے ہیں؟ 42سالہ فاحشہ اور سابق ماڈل نے بھانڈا پھوڑ دیا

گاہکوں میں زیادہ تر کیسے مرد شامل ہوتے ہیں؟ 42سالہ فاحشہ اور سابق ماڈل نے ...
گاہکوں میں زیادہ تر کیسے مرد شامل ہوتے ہیں؟ 42سالہ فاحشہ اور سابق ماڈل نے بھانڈا پھوڑ دیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی ایک جسم فروش عورت نے اپنے گاہکوں کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے دنیا کو بتا دیا ہے کہ سب سے زیادہ بے وفائی شادی شدہ مرد کرتے ہیں۔ دی مرر کے مطابق یہ 42سالہ جینی جونز نامی خاتون لیورپول میں دھندہ کرتی ہے۔ اس نے لیورپول ایکو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میرے گاہکوں میں واضح اکثریت شادی شدہ مردوں کی ہے جو میرے ساتھ تعلق قائم کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ بے وفائی نہیں کر رہے۔“

جینی جونز کا کہنا تھا کہ ”میں بھی یہی سمجھتی ہوں کہ میرے گاہک اپنی بیویوں کے ساتھ بے وفائی نہیں کرتے۔ اگر یہ مرد شہر میں کسی عام عورت سے ملیں اور وہ عورت ان کو اپنی طرف راغب کرے اور یہ اس کے ساتھ تعلق قائم کرے تو یہ ان کی بیویوں کے ساتھ بے وفائی ہو گی۔ میرا مقصد ان کی بیویوں سے شوہر چھیننا نہیں ہوتا چنانچہ یہ بے وفائی بھی نہیں ہوسکتی۔ میں اکثر اپنے گاہکوں سے پوچھتی ہوں کہ تم میرے پاس کیوں آتے ہو، یہ کام تم اپنی بیویوں کے ساتھ کیوں نہیں کرتے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ ان کی جنسی خواہش ان کی بیویوں سے بہت زیادہ ہے، چنانچہ وہ مجبوراً میرے پاس آتے ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس