کورونا وائرس لیکن آپ گھر پر ہی کیسے ماسک تیار کر سکتے ہیں؟ ماہرین نے طریقہ بتا دیا

کورونا وائرس لیکن آپ گھر پر ہی کیسے ماسک تیار کر سکتے ہیں؟ ماہرین نے طریقہ ...
کورونا وائرس لیکن آپ گھر پر ہی کیسے ماسک تیار کر سکتے ہیں؟ ماہرین نے طریقہ بتا دیا

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے بالخصوص چین میں ماسک کی طلب اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ماسک بنانے والی فیکٹریوں کے لیے ڈیمانڈ پوری کرنا ناممکن ثابت ہو رہا ہے۔ چنانچہ اب ہانگ کانگ کے ماہرین نے لوگوں کو گھر پر ہی ماسک بنانے کا طریقہ بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یونیورسٹی آف ہانگ کانگ شین ژن ہاسپٹل کے ماہرین پروفسر الوین لی، ڈاکٹر جوئی فین اور ڈاکٹر آئرس لی نے ایک ویڈیو کی صورت میں یہ طریقہ لوگوں کو بتایا ہے۔

اس طریقے کے مطابق ماسک بنانے کے لیے آپ کو کچن رول، مضبوط ٹشو پیپر، الاسٹک بینڈز، ہول پنچ، پیپر ٹیپ، قینچی، سٹیل کی پلاسٹک میں لپٹی تار، عدسوں کا ایک جوڑا، پلاسٹک فائل فولڈرز اور بائنڈر کلپ درکار ہوں گے۔ ماسک بنانے کا طریقہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔ ویڈیو میں ان ماہرین نے لوگوں کو ماسک کے علاوہ بھی کئی احتیاطی تدابیر بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دن میں متعدد بار اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن کے ساتھ دھوئیں اور بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اگر باہر جانا ہو تو لوگوں کے ساتھ کم سے کم رابطہ کریں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔

مزید : بین الاقوامی