ویلنٹائنز ڈے پر پڑے تھپڑ کا بدلہ؟ نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر پولیس اہلکار والدہ کو ایسی سزا دے دی کہ ہر صاحب اولاد حیران پریشان رہ جائے

ویلنٹائنز ڈے پر پڑے تھپڑ کا بدلہ؟ نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر ...
ویلنٹائنز ڈے پر پڑے تھپڑ کا بدلہ؟ نوجوان لڑکی نے اپنے محبوب کے ساتھ مل کر پولیس اہلکار والدہ کو ایسی سزا دے دی کہ ہر صاحب اولاد حیران پریشان رہ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا جس کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر والدین ششدر رہ جائیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واردات بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہوئی۔ مقتولہ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل تھی۔ اس نے ویلنٹائنز ڈے پر اپنی کم عمر بیٹی کو اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلق پر غصے میں آ کر تھپڑ مارا تھا، جس پر اس کی بیٹی نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
14فروری کو جب خاتون ڈیوٹی پر تھی، لڑکی نے 19سالہ جتندر کمار نامی آشنا کو گھر پر بلا لیا۔ اسی دوران لڑکی کی ماں گھر واپس آ گئی اور اسے پہلی بار اپنی بیٹی کے معاشقے کا علم ہوا جس پر وہ مشتعل ہو گئی اور اس نے بیٹی کو تھپڑ مارڈالا۔ پھر وہ جتندر کے گھر گئی اوراس کے والدین سے شکایت کر ڈالی۔ پولیس کے مطابق اس پر لڑکے لڑکی نے مل کر تھپڑ کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کی۔ جتندر ایک بار پھر ان کے گھر آیا اور لڑکی کے ساتھ مل کر اس کی والدہ کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں اور مرچیں پیسنے والا پتھر اس کے سر میں مارتے رہے۔ جب خاتون بے ہوش ہو گئی تو جتندر فرار ہو گیا اور لڑکی نے خود ہمسایوں کو بلا کر ماں کو ہسپتال پہنچایا جہاں پہنچتے ہی ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
واردات کے وقت خاتون کا شوہر بھارتی ریاست بہار کے شہر ویشالی گیا ہوا تھا۔ اس نے واپس آ کر اپنی بیٹی اور اس کے آشنا کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو دونوں رو دیئے اور کہنے لگے کہ وہ اسے قتل نہیں کرنا چاہتے تھے۔ ان کا منصوبہ یہ تھا کہ اس کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر تھپڑوں کا بدلہ لیں گے لیکن خاتون کے شدید مزاحمت کرنے پر اس کے سر پر پتھر مارنا پڑا۔واضح رہے کہ لڑکی 10ویں جماعت کی طالبہ ہے جبکہ جتندر چھٹی جماعت سے پڑھائی چھوڑ چکا ہے اور دونوں ہمسائے ہیں۔