لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کو بڑامشورہ دے دیا

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ...
لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کو بڑامشورہ دے دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہوں،پاکستان اوربھارت ایل اوسی اورورکنگ باونڈری پرتحمل کا مظاہرہ کریں۔ان کاکہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ ہم نے جنوبی ایشیا میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ،بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ کشمیر سفارتکاری اور مذاکرات کے ساتھ کی حل ہو سکتا ہے ۔

اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بطورسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ میرا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے،دورے کی دعوت پروزیراعظم عمران خان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افغان مہاجرین کے لیے کھلے دل کا مظاہرہ کررہے ہیں،پاکستان اب مہاجرین کوبسانےوالا دوسرا بڑا ملک ہے،دہائیوں تک پہلا ملک رہاہے،پاکستان ایک قابل اعتبار اور مہربان میزبان ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کا یہ ہی کردار دنیا میں اجاگر کرنے آیا ہوں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں