مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ

مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ
مولانا فضل الرحمان کا اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ

  



چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا مگر میرا ساتھ کسی نے نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ا پوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد آزادی مارچ میں علامتی طور پر شرکت کی۔

چارسدہ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست دان استقامت اور مضبوطی کے ساتھ آگے نہیں بڑھتے تو وہ قومی مجرم ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ جعلی الیکشن کراکر ناجائز حکومت بنائی گئی، عمران خان کی پشت پر امریکا اور یورپ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود کو شیرپکارتی رہی مگر جے یو آئی نے چوہا بنا دیا ہے، 70سال میں اتنے قرضے نہیں لیے گئے جتنے 18 مہینے میں لیے گئے، ملک کی معاشی صورتحال تباہ ہو چکی ہے اور نت نئے ٹیکسوں اور آسمان کو چھوتی مہنگائی نے عوام کو خود کشیوں پر مجبورکیا ہے۔

مزید : قومی