144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان میں لینڈنگ کرکے اتحاد ایئر ویز کے پائلٹس نے سب کو حیران کردیا

144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان میں لینڈنگ کرکے اتحاد ایئر ...
144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے طوفان میں لینڈنگ کرکے اتحاد ایئر ویز کے پائلٹس نے سب کو حیران کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی دارالحکومت لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر اتحاد ایئر ویز کے پائلٹس نے اس وقت سب کو حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کے دوران دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی لینڈنگ کرائی۔
ایوی ایشن ایکسیڈنٹس اینڈ انسیڈینٹس نامی یوٹیوب چینل پر اتحاد ایئر ویز کے طیارے کی ہیتھرو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اتحاد ایئر ویز کا A380 طیارہ کس طرح تیز ہواﺅں میں ڈول رہا ہے لیکن ماہر پائلٹس نے اپنی مہارت استعمال کرتے ہوئے انتہائی کامیابی کے ساتھ اس کو رن وے پر بحفاظت لینڈ کرادیا۔
خیال رہے کہ مسافر طیاروں میں A380 سب سے بڑا طیارہ ہے جس کا وزن ایک اعشاریہ 26 ملین پاﺅنڈ تک ہوسکتا ہے۔ برطانیہ میں ڈینس طوفان کے باعث 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں لیکن اتنے طوفان کے باوجود طیارے کو لینڈ کرانے پر پائلٹس کی مہارت کی تعریف کی جارہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -