سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان نے پہلی بار میڈ یا کے سامنے آکر پی ایس ایل 5سے متعلق اپنے عزائم ظاہر کردئیے

سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان نے پہلی بار میڈ یا کے سامنے آکر پی ایس ایل ...
سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ شرجیل خان نے پہلی بار میڈ یا کے سامنے آکر پی ایس ایل 5سے متعلق اپنے عزائم ظاہر کردئیے

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کرکٹر شرجیل خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپرلیگ سے کیرئیر کو بریک لگا تھا لہٰذا واپسی کو یادگار بنانا چاہتا ہوںاورتلخ یادوں سے بھرپور ماضی کے باب کو ختم کرکے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔

کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈین جونز اور وسیم اکرم کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ میں بھی کام کرچکا ہوں، اس لیے ایڈجسٹ ہونے میں مسئلہ نہیں، کوشش ہوگی کہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا سارا فوکس پی ایس ایل پر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کو بھی بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔شرجیل خان پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں اور طویل عرصے بعد میدان میں نظر آئیں گے۔شرجیل خان پر 2017 کی پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کی پاداش میں 5 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی جس میں سے آدھی سزا معطل تھی اور ڈھائی سال کی کرکٹ بدری ختم ہونے کے بعد شرجیل خان اب کرکٹ میں واپسی کے کیے تیار ہیں۔

مزید : کھیل