کیماڑی : جہاز سے نکلنے والی زہریلی گیس سے 17افراد بیہوش، 4 جان کی بازی ہار گئے

کیماڑی : جہاز سے نکلنے والی زہریلی گیس سے 17افراد بیہوش، 4 جان کی بازی ہار گئے
کیماڑی : جہاز سے نکلنے والی زہریلی گیس سے 17افراد بیہوش، 4 جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیماڑی کے علاقے سے نکلنے والی پر اسرار زہریلی گیس کے باعث 4 افراد جاں بحق اور 17 بیہوش ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق زہریلی گیس سے بیہوش افراد کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ متاثرہ افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
 زہریلی گیس سے بیہوش ہونے والے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ خاتون کی شناخت مہناز بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔