کھلے سمندر میں کارروائی، پاکستان نے 17بھارتیوں کو گرفتار کرلیا

کھلے سمندر میں کارروائی، پاکستان نے 17بھارتیوں کو گرفتار کرلیا
کھلے سمندر میں کارروائی، پاکستان نے 17بھارتیوں کو گرفتار کرلیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا،بھارتی ماہی گیروں نے ہفتے میں دوسری بار پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی تھی ۔

ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے بتایا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے ایک اور بڑی کارروائی کی جس کے نتیجے میں مذید 03 اور ہندوستانی ماہی گیرکشتیاں اور 17بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا۔ان بھارتی ماہی گیروں نے10 NM پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونےکی ناکام کوشش کی جن کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری جہاز نے اپنی تحویل میں لے لیا۔

 یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتہ میں یہ دوسری بار ہے جب بھارتی ماہی گیروں نے سمندری حدود کو عبور کیا۔ اور پی ایم ایس اے نے انہیں گرفتار کرلیا پی ایم ایس اے کی کاروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشرقی زون میں پی ایم ایس اے موجود اور چوکس ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت اپنے FLASE FLAG OPERATION جیسی کاروائی نہیں کرسکتا۔

ترجمان کے مطابق گذشتہ کئی روز کے سے پی ایم ایس اے کے اثاثوں کو چوکس رکھا گیا اور علاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی لی گئی۔ بالآخر 14اور 15 فروری 2020 کی رات کو ایک بارپھر بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو 17 افراد کے ہمراہ 10 NM پاکستانی سمندری حدود میں گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے بھارتی افراد بظاہر ماہی گیر لگتے ہیں۔ تاہم ان سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ ان کی درست شناخت اور پاکستان کی حدود میں انکے داخلے کے ارادے کو جانچا جا سکے،مزید برآں جیسا کہ بھارت ہمیشہ جھوٹی کاروائیوں کے دعوے کرتا ہے۔ پی ایم ایس اے اس امکان کو پوری طرح جانتا ہے اور انہیں ناکام بنانے کے لئے ہردم چوکس ہے۔ یہاں یہ امر قابل بھی ذکر ہے کہ بھارتی ماہی گیر پاکستان کی سمندری حدود میں گھس کر اعلی معیار کی مچھلیوں کا شکار کرتے ہیں۔ جو مقامی فشرمین کے آمدنی کی کمی پر نظر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی معیشت کو نقصان اور ماحولیاتی خطرات کا بھی باعث بنتے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ان ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی /قومی