ڈاکٹر نے ہراسانی سے تنگ آکر نوکری چھوڑنے والی لیب ٹیکنیشن کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور پھر ۔۔۔

ڈاکٹر نے ہراسانی سے تنگ آکر نوکری چھوڑنے والی لیب ٹیکنیشن کا پیچھا کرنا شروع ...
ڈاکٹر نے ہراسانی سے تنگ آکر نوکری چھوڑنے والی لیب ٹیکنیشن کا پیچھا کرنا شروع کردیا اور پھر ۔۔۔

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ایک ڈاکٹر کے خلاف لیب ٹیکنیشن کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس نے ممبئی کے علاقے باندرہ سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ ڈاکٹر علی خان کے خلاف جنسی ہراسانی، پیچھا کرنے ، خواتین پر فقرے کسنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ایک 27 سالہ لیب ٹیکنیشن خاتون نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام کیا ہے کہ ڈاکٹر علی خان گزشتہ 6 برس سے اسے ہراساں کر رہا ہے، پہلے وہ بطور لیب ٹیکنیشن کام کرتی تھی جہاں ہراسانی ہوتی تھی لیکن اس نے 2015 میں نوکری چھوڑ دی۔ نوکری چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر علی خان نے خاتون کا پیچھا کرنا شروع کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم ڈاکٹر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس