کیا نسیم شاہ پی ایس ایل میں کھیل پائیں گے یا نہیں ؟کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ مداحوں کو تشویشناک بات بتا دی

کیا نسیم شاہ پی ایس ایل میں کھیل پائیں گے یا نہیں ؟کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ ...
کیا نسیم شاہ پی ایس ایل میں کھیل پائیں گے یا نہیں ؟کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ مداحوں کو تشویشناک بات بتا دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ نسیم شاہ کی رہیب جاری ہے، جوں ہی وہ مکمل فٹ ہوں گے، فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 میں ساری ٹیمیں بہت اچھی ہیں، ایونٹ میں سخت مقابلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں اوپر کے نمبروں پر بیٹنگ کریں گے، کوشش ہوگی کہ اچھا سے اچھا پرفارم کریں، توجہ اس وقت پی ایس ایل ہی ہے۔نسیم شاہ کے حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد سے جب پوچھا گیا کہ ٹیم کے اہم ہتھیار کیا پی ایس ایل کھیلیں گے تو کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ جیسے ہی فٹ ہوں گے تو کھیلیں گے۔

مزید : کھیل