لڑکیوں کو اب کوئی بھی فحش تصاویر نہیں بھیج سکے گا، ٹوئٹر نے نیا پلگ اِن متعارف کرادیا

لڑکیوں کو اب کوئی بھی فحش تصاویر نہیں بھیج سکے گا، ٹوئٹر نے نیا پلگ اِن ...
لڑکیوں کو اب کوئی بھی فحش تصاویر نہیں بھیج سکے گا، ٹوئٹر نے نیا پلگ اِن متعارف کرادیا

  



سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپنی خواتین صارفین کو آن لائن ہراسانی سے بچانے کیلئے ٹوئٹر نے ایک نیا پلگ ان متعارف کرایا ہے جو فحش تصاویر کو خود کار طریقے سے ڈیلیٹ کردیتا ہے، اس پلگ اِن کو ’Safe DM‘ کا نام دیا گیا ہے۔

ایک سافٹ ویئر ڈویلپر کیلسی بریسلر نے ٹوئٹر کیلئے نیا پلگ اِن متعارف کرایا ہے، انہیں یہ آئیڈیا اس وقت آیا جب انہیں کسی انجان آدمی نے ڈی ایم میں فحش تصویر بھیجی، اکثر خواتین کو انجان مردوں کی جانب سے اسی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا سدِ باب کرنے کیلئے کیسلی نے ’Safe DM‘ کے نام سے پلگ اِن ڈویلپ کردیا۔ ابتدائی طور پر اس پلگ اِن کو صرف ٹوئٹر نے اپنے صارفین کیلئے متعارف کرایا ہے۔

کیسلی کا کہنا ہے کہ اپنے صارفین کو ان چاہے مواد سے بچانے کیلئے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی یہ پلگ اِ ن استعمال کرنا چاہیے تاکہ آن لائن ہراسانی کا سد باب کیا جاسکے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی