15 سالہ لڑکی کا ریپ، شرم کے مارے متاثرہ نے ایسا قدم اٹھالیا کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

15 سالہ لڑکی کا ریپ، شرم کے مارے متاثرہ نے ایسا قدم اٹھالیا کہ آپ کی آنکھوں میں ...
15 سالہ لڑکی کا ریپ، شرم کے مارے متاثرہ نے ایسا قدم اٹھالیا کہ آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  



چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک 15 سالہ لڑکی نے ریپ کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ضلع جلپائی گوری میں نہم کلاس کی طالبہ گھر پر اکیلی تھی ، تبھی ایک رکشہ ڈرائیور آیا اور اس نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔ ملزم کے جانے کے بعد 15 سالہ لڑکی نے پھندہ لگا لیا، اسی دوران گھر کے کسی فرد نے اسے دیکھ لیا اور اسے فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے جہاں 2 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی۔

پولیس نے ملزم رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، متاثرہ لڑکی کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سر عام پھانسی دی جائے۔

مزید : جرم و انصاف