سوشل میڈ یا قوانین پر حکومت نظر ثانی کرے گی :پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف

سوشل میڈ یا قوانین پر حکومت نظر ثانی کرے گی :پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و ...
سوشل میڈ یا قوانین پر حکومت نظر ثانی کرے گی :پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون و انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی اس بات پر قائم ہے کہ میڈ یا کو آزاد ہونا چاہیے ، سوشل میڈیا قوانین پر ابہام موجود ہے حکومت اس پر نظر ثانی کرے گی۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم قانون کے دائرے سے باہر ہیں جن کے لیے قانون بنانے کی ضرورت ہے، حکومت سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی پابندیوں پر اٹھنے والی آوازوں کو سن رہی ہے اور اس کو دیکھتے ہوئے اس قانون میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے قانون میں تبدیلی کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔ملیکہ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر لوگ بہت زیادہ غیر اخلاقی چیزیں شیئر کر رہے ہوتے ہیں جس سے لوگوں کی عزت نفس بھی متاثر ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر پابندیاں لاگو کرنے کے لیے حکومت کو پہلے سوچنا پڑے گا کہ کس طرح سے قانون لانا ہے۔

مزید :

قومی -