کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر آرمی چیف بھی میدان میں آگئے ،بھارتی ٹیم کی بھی تعریف کردی

کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر آرمی چیف بھی میدان میں آگئے ...
کبڈی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر آرمی چیف بھی میدان میں آگئے ،بھارتی ٹیم کی بھی تعریف کردی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈ کپ 2020جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کردی ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ میں شامل تمام ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ،فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے اپنی مہارت کے اعلیٰ میعار کے جوہر دکھائے اور ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس پر دونوں ٹیمیں داد کی مستحق ہیں ۔

واضح رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 2020کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے بھارت کو 41کے مقابلے 43پوائنٹس سے شکست دی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی