بھارت کی دنیا کو گمراہ کرنے کی ایک اور مکرو ہ چال ، سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا گائیڈڈ دورہ کرانے کا منصوبہ 

بھارت کی دنیا کو گمراہ کرنے کی ایک اور مکرو ہ چال ، سفارتکاروں کو مقبوضہ ...
بھارت کی دنیا کو گمراہ کرنے کی ایک اور مکرو ہ چال ، سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا گائیڈڈ دورہ کرانے کا منصوبہ 
سورس:   ٖFile

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دنیا کو گمراہ کرنے کی ایک اور مکروہ چال چلنے کی کوشش کی جارہی  ہے ۔ بھارت سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا گائیڈڈ دورہ کرانا چاہتاہے جس پر پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ۔ 

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت، سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ بھارت کی اس گھناؤنی چال کا  مقصد عالمی برادری کو گمراہ کرنا ہے ، جعلی دورے عالمی برادری کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔ بھارت دنیا کو حالات معمول پر ہونے کا جھوٹا تاثر دینے کی کوشش کررہاہے۔ 

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اگر سفارتکاروں  کو کشمیریوں سے آزادانہ طور پر ملنے کی  اجازت نہ دی گئی تو دورہ بیکار ہو گا۔ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دورے کے شرکاء کو سینئر حریت قیادت سے بھی ملوایا  جائے ۔بھارت 18 ماہ سے متواتر کشمیریوں کا فوجی محاصرہ کیے ہوئے ہے  اورکشمیریوں کا ماورائے  عدالت قتل عام کیا جارہا ہے ۔ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بھارت ،عالمی برادری کے مبصر مشن ، عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی دورے کا موقع دے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -