پی ڈی ایم کی حکمت عملی کی وجہ سےتحریک انصاف میں انتشار ہے:نثار کھوڑو

پی ڈی ایم کی حکمت عملی کی وجہ سےتحریک انصاف میں انتشار ہے:نثار کھوڑو
پی ڈی ایم کی حکمت عملی کی وجہ سےتحریک انصاف میں انتشار ہے:نثار کھوڑو

  

لاڑکانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کےصدرنثاراحمد کھوڑو نے کہاہے کہ  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی حکمت عملی کی وجہ سے تحریک انصاف( پی ٹی آئی) میں انتشار ہے، سینیٹ انتخابات میں وزیر اعظم اور  پی ٹی آئی بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔

لاڑ کانہ میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ آئین میں ترمیم صرف پارلیمنٹ ہی کرسکتی ہے، الیکشن قواعد کے تحت کوئی بھی اپنا ووٹ کسی صوبے میں درج کروا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ سندھ سے اسلام آباد کی طرف جائے گا،پی ٹی آئی کی مصنوعی طور پر  قائم حکومت مزید اقتدار  پر براجمان نہیں رہ سکتی، پی ٹی آئی اور اس کے اتحادیوں کی ایوان میں اکثریت بکھر رہی ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ  شیخ رشید پی ڈی ایم کو قانون اور آئین نہ سکھائیں، ہمیں قانون کا بھی پتہ ہے اور آئین کا بھی علم  ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -