ڈیرہ، فیصل امین گنڈا پورایم پی اے سے گومل جر نلسٹس کے وفد کی ملاقات 

ڈیرہ، فیصل امین گنڈا پورایم پی اے سے گومل جر نلسٹس کے وفد کی ملاقات 

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے وفد کی سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور سے ملاقات ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل اور تحفظات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی فیصل امین گنڈہ پور نے ورکنگ جرنلسٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی پقین دہانی کرائی،وفد کی قیادت صدر گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد جاوید نے کی اس موقع پر فیصل امین گنڈہ پور کے دست راست خان امجد خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے اس ملاقات میں فیصل امین گنڈہ پور نے مارچ 2021 کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہونے والے تاریخی میلہ ڈیرہ جات اور ڈیرہ جات جیپ ریلی کے حوالے سے بریفنگ دی ڈیرہ جات جیپ ریلی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور لانگ روٹ کی ریلی ہو گی سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور نے ورکنگ جرنلسٹس سے اس تاریخی میلہ ڈیرہ جات میں بھرپور کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -