تمام انتخابی وعدوں کو من وعن پورا کیاجائیگا،ایم پی اے طفیل انجم

تمام انتخابی وعدوں کو من وعن پورا کیاجائیگا،ایم پی اے طفیل انجم

  

رستم(تحصیل رپورٹر)  ممبرصوبائی اسمبلی طفیل انجم نے مچھی ٹوچک تاجہ روڈ اور پلوڈھیری ٹو ڈوبئی اڈہ روڈ منصوبوں کا افتتاح کر دیا، دونوں منصوبوں پر مجموعی طور پر تقریبء 9کروڑ روپے تحمینہ لاگت آئے گی،اس سلسلے میں یوسی مچھی اور یو سی پلوڈھیری میں الگ الگ افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران حلقہ کے عوام سے جتنے بھی وعدے کئے سب کو ایک ایک کرکے پورا کرینگے حلقہ میں جتنے بھی کینال لینک روڈ ہے سب کی تعمیر کے لئے فنڈ منظور ہو چکی ہیں جس سے پی کے 49میں روڈز منصوبوں کا جال بجھا دیا جائے گا اور حلقہ کو ملانے کے لئے آمد و رفت کی سہولت بھی میسر ہوجائے گی، اس موقع پر جواد خان ایڈوکیٹ، سابق ضلعی کونسل ممبر مظفر شاہ، سابق تحصیل کونسل ممبر مراد علی، داد خان اور دیگر پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ ترقیاتی کام کورونا لاک ڈان کے باعث رکھ گئے تھے چونکہ اب حالات بہتر ہو رہے ہیں تو محکمانہ طور پرتمام منصوبوں پر کام شروع ہو گیا اور انتہائی تیزی کے ساتھ تمام منصوبوں پر کام مکمل ہو جائیں گی گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں 2کروڑ 50 لاکھ روپے فرشبندی کے لئے مختص کی ہے جو ٹینڈر ہو چکی ہے بہت جلد حلقہ میں فرشبندی کا کام بھی شروع ہو جائے گا اس کے علاوہ ایم این اے مجاہد خان کے فنڈ سے بھی حلقہ کے لئے فی یونین کونسل 50لاکھ روپے مختص ہو چکے ہیں جس پر مختلف علاقوں میں کام جاری ہو ا ہیں اور عوام کو بہت جلد سوئی گیس، گریڈ سٹیشن اور دیگر بڑے منصوبوں کی خوشخبری بھی ملے گی، آئندہ جنرل انتخابا ت سے پہلے حلقہ پی کے 49ایک ماڈل حلقہ بن جائے گا جس کے لئے انتھک کوششیں جاری رکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -