عوامی شکایات پر گداگروں کے خلاف کریک ڈاون،6 سوشل ویلفیئر منتقل

عوامی شکایات پر گداگروں کے خلاف کریک ڈاون،6 سوشل ویلفیئر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے عوامی شکایات پر گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 06 گداگروں کو پولیس حراست میں لے لیا۔ گداگروں کو بحالی مرکز سوشل ویلفیئر منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ ڈویژن محمد طاہر شاہ وزیر کوعوام الناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ شہر کے پوش علاقہ حیات آباد کے مختلف چوراہوں پر گداگر شہریوں کو بے جا تنگ کر رہے ہیں جس پر ایس پی کینٹ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی۔ اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد محمد علی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کریک ڈاؤن کے دوران 06 گداگروں کو پولیس حراست میں لیا جن کو بعد میں بحالی مرکز سوشل ویلفیئر منتقل کردیا گیا۔ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے گداگروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔