ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیر  پاؤ سے باجوڑ کرکٹ ایسوسی  ایشن کے صدر کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض شیر  پاؤ سے باجوڑ کرکٹ ایسوسی  ایشن کے صدر کی ...

  

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسماعیل کی قیادت میں سپورٹس کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ  محمد فیاض شیرپاؤسے ان کے دفتر میں ملاقات کی انہوں نے ماموند سپورٹس کمپلیکس پر کام شروع کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔اسکے علاوا ڈپٹی کمشنر سے کہاکہ خار سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ باجوڑ کے نوجوانوں کو کھیل کود کے بہترین سہولیات مل سکے۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کویقین دلایا کہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو انشااللہ بروقت مکمل کیا جائے گا۔آخر میں باجوڑ کرکٹ صدر محمد اسماعیل نے ڈپٹی کمشنر کو بیٹ کا تحفہ پیش کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -