فیصل واوڈاکو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شادناراض 

  فیصل واوڈاکو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شادناراض 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی تقسیم پر دھڑے بندی، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شاد ناراض ہوگئے۔ بلوچستان کے بعد سندھ میں بھی سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے، فیصل واوڈا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے پر عبدالشکور شاد ناراض ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد نے انتہائی قدم اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا فیصل واوڈا کا ٹکٹ واپس نہ لیا گیا تو وہ ووٹ کاسٹ نہیں کریں گے۔اِدھر سیف اللہ ابڑو کے خلاف دیہی سندھ کے رہنماؤں نے بھی محاذ بنا لیا، لیاقت جتوئی، مبین جتوئی اور دیگر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ دیاجس میں کہاگیا ہے کہ سیف ابڑو کرپشن میں ملوث، نیب میں کیسز ہیں۔
فیصل واوڈا