ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

ملزمان گرفتار،منشیات برآمد

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے معاشرہ کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں منشیات سمگلرز بھی شامل ہیں جو موٹرکار کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے. ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7 کلوگرام سے زائد چرس، لاکھوں روپے مالیت کی ایک ہزار گرام آئس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی نگرانی میں پشاور پولیس نے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 12 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ ایس پی کینٹ ڈویژن محمد طاہر شاہ وزیر کو اطلاع ملنے پر اے ایس پی حیات آباد ناصر محمود کی سربراہی میں ایس ایچ او حیات آباد محمد علی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارخانوں چیک پوسٹ ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لینے پر 2 کلو گرام سے زائد چرس اور 200 گرام آئس برآمد کرکے دو ملزمان محمد کریم ولد خیال باز اور ممتاز ولد مومن ساکنان ضلع خیبر کو گرفتار کرلیا۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ تہکال سجاد احمد نے ملزم شہزاد ولد محبوب کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 350 گرام آئس، تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ملزمان مسعود ولد محفوظ اور فرہاد ولد شیر محمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 302 گرام آئس، تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے ملزم ذیشان ولد امداد کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس، تھانہ سربند پولیس نے ملزمان جان محمد ولد فدا محمد اور یونس ولد عزیز کے قبضے سے ایک کلوگرام چرس اور 1 عدد کلاشنکوف، تھانہ خزانہ پولیس نے نور علی ولد گل محمد کے قبضے سے 2 کلوگرام چرس اور 40 گرام آئس، تھانہ گلبرگ پولیس نے ملزم یاسین ولد رحمت کے قبضے سے 40 گرام آئس، داؤدزئی پولیس نے ملزم خیر محمد ولد راز محمد کے قبضے سے 25 گرام اور تھانہ ریگی پولیس نے ملزم زبیر ولد عبدالواحد کے قبضے سے 20 گرام آئس برآمد کر لی ہے۔تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -