پشاور،پولیس شہداء اور میڈیکل بورڈ سے ریٹائرڈ ملازمین کے ورثاء کا احتجاج
پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور پولیس شہداء اور میڈیکل بورڈ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے ورثاء کا احتجاجی پشاور پریس کلب کے سامنے چوتھے روز بھی جاری رہا جبکہ مظاہرین نے صوبائی اسمبلی تک واک بھر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا مظاہرین مطالبہ کر رہے کہ کہ موجودہ کلرکس کی پوسٹوں سے امیدداروں کی تعداد زیاددہ اگر گنجائش ہو تو چند ایک محرومین کو قد اور عمر مین ممکن حد تک رعایت دے کر یونیفارم والے پوسٹوں پر بھرتی کیا جائے اور سروس کے دوران فوت ہونیوالے پولیس اور میڈیکل بورڈ سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے بچوں کو اسٹینڈنگ آڈر کے مطابق حق دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔