کے ایم یو نے پبلک سیکٹر میڈیکل کالجوں میں داخلہ انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا

 کے ایم یو نے پبلک سیکٹر میڈیکل کالجوں میں داخلہ انٹرویو کا شیڈول جاری کردیا

  

پشاور(سٹی رپورٹر)خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور نے خیبر پختونخوا کے سرکاری شعبے کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لئے انٹرویو کا شیڈول جاری کردیاہے۔ یہ شیڈول صوبائی حکومت کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا ہے جس میں صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی نشستوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔ اس سلسلے میں وائس چانسلرکے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کی صدارت میں گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں سکریٹری محکمہ صحت سید امتیاز حسین شاہ اور رجسٹرار کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈا پورکے علاوہ ڈپٹی۔ ڈائریکٹر ایڈمشن کے ایم یو ارشد خان اور ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی محمد سہیل نے شرکت کی۔اجلاس کے فیصلوں کے مطابق اوپن میرٹ کی نشستوں پر متعلقہ امیدواروں کے انٹرویو 17 اور 18 فروری 2021 کو ہوں گے جبکہ سیلف فنانس کی خالی نشستوں پر متعلقہ امیدواران کے پلیسمنٹ انٹرویوز19 فروری 2021 کومنعقد ہوں گے۔ واضح رہے کہ مختلف کالجوں میں خالی نشستوں کی فہرست پہلے ہی سے کے ایم یو کے ایڈمشن پورٹلkmuadmissions.pk پر ڈسپلے کی جاچکی ہے۔دریں اثناء کے ایم یو داخلہ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام امیدوار جو اپنے مجموعی اسکور میں آنے والے کالجوں میں اپ گریڈ / شفٹ ہونے کے خواہاں ہیں انہیں طے شدہ شیڈول کے مطابق کے ایم یو مین کیمپس، فیز 5، حیات آباد، پشاور میں صبح 9 بجے پہنچنے کی تاکید کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) اسلام آباد کے جاری کردہ کوویڈ 19 ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔طے شدہ شیڈول کے مطابق میرٹ نمبر 206 سے 700 کے اوپن میرٹ امیدوار 17 فروری 2021 کو پلیسمنٹ انٹرویو میں پی شہوں گے جب کہ میرٹ نمبر 701 سے 1100 تک کے امیدوار ان کو18 فروری اور میرٹ نمبر 64 سے450کے سیلف فنانس امیدواران کواپنے داخلوں کے سلسلے میں مورخہ19 فروری 2021 کوپلیسمنٹ کمیٹی کے روبرو انٹرویو میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -